آج کل بدقسمتی سے صِرف بیٹے ہی کی اکثر لوگ تمنا کرتے ہیں اگر بیٹی پیدا ہوجائے تو بُرا مانتے ہیں ، بیٹی کی فضیلت پڑھئے اور جھومئے؛ مدینہ ۴: جس کی لڑکی ہو اور وہ اسے زندہ دفن نہ کرے اور اُس کی توہین نہ کرے اور بیٹوں کو اس پر ترجیح نہ دے تو اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کو جنّت میں داخل فرمائے گا۔
(ابودا و،دج۴ص۴۳۵حدیث۵۱۴۶)
مدینہ ۵: جس کواللہ عَزَّوَجَلَّ نے لڑکیاں دی ہوں اگر وہ اِن کے ساتھ اِحسان کرے تو وہ (لڑکیاں) اُس کے لیے جہنّم کی آگ سے رَوک ہوجائیں گی۔
(مِشکوٰۃج۲ص۲۱۰حدیث۴۹۴۹)
مدینہ۶: جس کسی کی تین بیٹیاں یا تین بہنیں ہوں اور وہ ان کے ساتھ حُسنِ سلوک کرے تو جنت میں داخل ہوگا۔
(جامع الترمذی ج۳ص۳۶۶حدیث۱۹۱۹)
بیوی کی بداَخلاقی پر صبر کیجئے اور اَجر کمائیے!
حضرت سیدُنا ابوالحسن خِرقانی قدس سر ہ النورانی کا شہرہ سن کر ایک مُعتقد سفر