Brailvi Books

قسط 3: سنت نکاح تذکرہ امیرِ اہلسنّت
52 - 86
وتَعْظِیْمًاکے پاکیزہ نظارے دکھائے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے راضی ہو، آپ کو جنّتُ البقیع میں مَدفن اور جنتُ الفردوس میں اپنے مَدَنی محبوب صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کا پڑوس عطا کرے، آپ کا سینہ مدینہ ہو اور مدینہ پاک زَادَہَااللہُ شَرَفاً وتَعْظِیْمًاکے بَبُول کے طفیل یہ تمام دعائیں مجھ پاپی و بدکار کے حق میں بھی قبول ہوں۔
اٰمِین بِجاہِ النّبِی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وبارک وسلم
    آپ کی دنیا و آخِرت کی بہتری کے جذبے کے تحت میٹھے میٹھے آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کے 6 میٹھے میٹھے ارشادات پیش کرنے کی سعادت حاصِل کرتا ہوں۔

مدینہ ۱: تم جو کچھ بھی اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رضا چاہتے ہوئے خرچ کروگے تمہیں اس کا ثواب دیا جائے گا یہاں تک کہ جو کچھ اپنی بیوی کے منہ میں ڈالو گے اس کا بھی ثواب دیا جائے گا ۔''
 (صحیح البخاری ج۴ ص ۱۲حدیث۵۶۶۸)
مدینہ ۲: جو پاکدامنی چاہتے ہوئے اپنے آپ پر کچھ خرچ کرے تو یہ اس کے لئے صدقہ ہے اور جو اپنی بیوی ،بچوں اور گھر والوں پر خرچ کرے تو یہ بھی صَدَقہ ہے۔''
(مجمع الزوائد ج۳ ص ۳۰۲حدیث ۴۶۶۶ )
Flag Counter