| قسط 3: سنت نکاح تذکرہ امیرِ اہلسنّت |
شادی کے موقع پرامیرِ اہلسنّت مُدَّظِلُہُ الْعَالِی کی طرف سے دُولھا کو دیا جانے والا مکتوب ۱؎
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ؕ
سگِ مدینہ محمد الیاس عطار قادِری رضوی عُفِی عنہُ کی جانب سے غلامِ مصطفٰے گدائے غوثُ الورٰی، سائلِ بارگاہِ امام احمد رضا کی خدمتِ پُرمُسرّت میں مدینہ پاک زادہااللہ شرفاً وتعظیماکی رنگین فَضاؤں اور مکّہ مکرّمہ زادہااللہ شرفاً وتکریمًا کی مُشکبار ہواؤں کی برکتوں، عظمتوں ، رفعتوں ، سعادتوں ، شرافتوں اور کرامتوں سے مالا مال خوشگوار و خوشبودار سلام؛
السَّلَامُ عَلَیْکُم وَرَحْمَۃُ اللہِ وَبَرَکَاتُہٗ، اَلْحَمْدُلِلّٰہِ رَبِّ العٰلَمِیْن عَلٰی کُلِ حَال
اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ کو مدینہ مُنّورہ زَادَہَااللہُ شَرَفاً وتَعْظِیْمًاکے سدا بہار پھولوں اور نو ربار کانٹوں کی طرح لہلہاتا مسکراتا اور جگمگاتا رکھے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ کو ایسی مَدَنی بہاریں نصیب فرمائے کہ خَزاں آپ کی طرف آنکھ اُٹھا کر بھی نہ دیکھے۔اللہ تعالیٰ آپ کو بار بار حج کی پر کیف بہاریں اور مدینہ پاک زَادَہَااللہُ شَرَفاً