Brailvi Books

قسط 3: سنت نکاح تذکرہ امیرِ اہلسنّت
50 - 86
والِدَین نے یہ نہیں سکھایا'' سخت حماقت ہے۔

(۹)بہارِ شریعت حصہ 7 سے ''نان نفقہ کا بیان''،''زوجین کے حقوق'' وغیرہ کا مطالعہ کرلیجئے۔

(۱۰)اپنے لئے کسی قسم کا ''سُوال'' اپنے شوہر سے کر کے ان پر بوجھ مت بننا۔ہاں اگر وہ مقرر کر دہ حقوق ادا نہ کریں تو مانگ سکتی ہیں۔

(۱۱)مِہمان کی خدمت سعاد ت سمجھ کر کرنا، اس کے اخراجات کے معاملے میں شوہر پر بے جا بوجھ مت ڈالنا۔اپنے والد (یعنی سگِ مدینہ)سے طلب کر لینا۔ اِنْ شاء اللہ عَزَّوَجَّلَّ مایوسی نہیں ہوگی اور اگر وہ خوش دلی سے رضا مند ہوں تو ان کی سعادت مندی ہوگی۔

(۱۲)شوہر کی اجازت کے بِغیر ہر گز گھر سے نہ نکلیں۔(اسلامی بہنوں کو چاہیں تو تحفے میں اس تحریر کی فوٹو کاپی دے سکتی ہیں)۔

(۳صفر المظفر۱۴۱۸؁ھ)