Brailvi Books

قسط 3: سنت نکاح تذکرہ امیرِ اہلسنّت
48 - 86
(۱۲) بنتِ عطّاؔر محض بشر ہے،غلطیوں کا ہر امکان موجود ہے اگر اس کا تذکرہ آپ نے اپنے والدین یا افرادِ خانہ سے کیا تو غیبت کے گناہ کے ساتھ ساتھ ''دعوتِ اسلامی''کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے ۔آپ اَحسن طریقے سے اصلاح کی سعی فرمائیں۔ ناکامی کی صورت میں اصلاح کروانے کی نیت سے صرف مجھ سے رُجو ع کیجئے۔(۱۳محرم الحرام۱۴۱۸؁ھ)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
گھر کو خوشیوں کا گہوارہ بنانے اور آخِرت سنوارنے کے لئے ''عطار '' (دامَت بَرَکاتُہُمُ العالیہ)کی طرف سے''بنتِ عطار'' کیلئے12 مَدَنی پھول
(۱)شوہر کی طرف سے ملنے والا ہر حُکم جو خلافِ شرع نہ ہو،بجا لانا ضَروری ہے۔

(۲)اپنے شوہر اور ساس کا کھڑے ہو کر استقبال کیجئے اور کھڑے ہو کر ہی رخصت بھی کیجئے۔

(۳)دن میں کم از کم ایکبار(ممکن ہو تو)ساس کی دست بوسی کیجئے۔

(۴)اپنی ساس اور سُسر کا والدین کی طرح اِکرام کیجئے ۔ان کی آواز کے
Flag Counter