Brailvi Books

قسط 3: سنت نکاح تذکرہ امیرِ اہلسنّت
47 - 86
(۶)والدین کا ہر حال میں احترام کریں ان کے حُقُوق سے آپ کسی طرح بھی سُبُکدوش نہیں ہوسکتے۔

(۷)عورت ٹیٹرھی پسلی سے نکلی ہے اس کو حکمتِ عملی سے ہی چلانے میں کامیابی ہے۔بات بات پر غصہ یا ڈانٹ ڈپٹ کرنے سے بِدَک جانے کا اندیشہ ہے۔

(۸)شوہر حاکم ہو تا ہے اور بیوی محکوم۔لہٰذا زیادہ Freeنہ ہوں ورنہ رُعب ختم ہوجانے کی صورت میں''حاکمیت''(کی دھاک)ضائع ہو سکتی ہے۔

(۹)دھونے پکانے کا کام زوجہ ہی کے ذِمّے لگائیں۔(اُس کے ساتھ) بلاضَرورت کیا جانے والاتعاون ہو سکتا ہے اُسے سُست بنا دے۔

(۱۰)کھِڑکیوں اور بر آمدوں سے(بِلاعُذْرِ صحیح) جھانکنا شُرَفاء کاکام نہیں۔آپ بھی احتیاط کریں اور اپنی زوجہ پر بھی سختی سے پابندی ڈالیں ضرورتاً جھانکنا پڑے تو یہ احتیاط بہر حا ل ضَرور رکھیں کہ (نامحرموں اور)پڑوسیوں کے گھروں میں نظر نہ پڑے۔

(۱۱)مَدَنی انعامات پر آپ بھی عمل کریں اور بنتِ عطار کو سختی سے عمل کر وائیں۔