Brailvi Books

قسط 3: سنت نکاح تذکرہ امیرِ اہلسنّت
46 - 86
امیرِ اَہلسنّت دامَت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کی جانب سے '' بنتِ عطار اور دامادِ عطّاؔر'' کیلئے اصلاحی مَدَنی پھولوں کا گلدسۃ

''دامادِ عطّاؔر'' کی خدمت میں گھر چلانے کے سلسلے میں12 مَدَنی پھول
(۱)حُقوقِ زَوجین،حُرمتِ مصاہَرَت،نان نَفْقہ کا بیان، ظِہار کا بیان وغیرہ (بہارِ شریعت حصّہ ۷)کا مطالعہ فرمالیجئے۔

(۲)والِدَین اور گھر کے دیگر افراد کی کمزوریاں اور کوتاہیاں اپنی زوجہ کو بتا کر غیبت اور آبرو ریزی کی آفت میں مُبْتَلانہ ہوں۔

(۳)اسی طرح کی باتیں زَوجہ بھی اگر کریں تو اُس سے کہیں صَلُّوا علٰی الحبیب ۔ اوراسے ایسی باتیں کرنے سے روک دیں ورنہ غیبت سُننے کے گناہ میں گرفتا ر ہونگے۔

(۴)''ہم تو بُرا کسی( مسلمان) کا دیکھیں سُنیں نہ بولیں''یہ اُصول اگر اپنا لیں گے تو اِنْ شآء اللہ عَزَّوَجَّلََّ مدینہ ہی مدینہ۔

(۵)عورت کو راز کی بات نہ بتائیں۔
بشر رازِ دلی کہہ کر ذلیل وخوار ہو تا ہے     نکل جاتی ہے جب خوشبو تو گُل بیکار ہو تا ہے
Flag Counter