نگرانِ شورٰی سَلَّمَہُ رَبُّ الْورٰی نے بتایا کہ مجھے کئی مخیر حضرات کے فون آئے جن کاکروڑوں کا کاروبار ہے کہ ہم شہزادہ حضور دامَت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کی خدمت میں اُن کی پسند کا تحفہ پیش کرنا چاہتے ہیں، مہربانی فرما کر شہزادہ حضورمُدَّظِلُّہُ العَالی سے معلوم کرکے بتا دیں۔جب میں نے شہزادہ عطارؔ مُدَّظِلُّہُ العَالی کی بارگاہ میں تحفے سے متعلق عرض کی تو انہوں نے منع کرتے ہوئے فرمایاکہ اگر وہ مجھے کچھ دینا ہی چاہتے ہیں تو مَدَ نی انعامات پر عمل اورمَدَنی قافلے میں سفر کرکے اُس کے ثواب کاتحفہ دے دیں ۔
دنیا پَرَست زرپہ مَرے گُل پہ عَنْدَلیب
اپنا تو انتخاب مدینے کا ہے بَبول
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد