| قسط 3: سنت نکاح تذکرہ امیرِ اہلسنّت |
کو مدعو کیا لیکن کھانے کے وقت گھر کے باہر جمع ہونے والے دیگر عقیدت مند اسلامی بھائیوں کوبھی اندربلوالیا گیا۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ بھی ولیمے میں شریک تھے۔ دعوتِ ولیمہ میں دال اور چاول پیش کئے گئے۔ امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ نے بتایاکہ ''کھانا گھر میں پکایا گیا ہے ،دال پانی میں پکائی گئی ہے اور اس میں تیل کا ایک قطرہ بھی نہیں ڈالا گیا ۔''مگر کھانے والوں کا کہنا ہے کہ دال چاول حیرت انگیز طور پر انتہائی لذیذ تھے۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
شہزادہ عطّار کو ملنے والے تحائف
امیرِ اَہلسنّت دامَت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کی طرف سے دی گئی مَدَنی سوچ کے باعث دنیا بھر سے اسلامی بھائیوں اوراسلامی بہنوں نے دنیوی تحائف کے بجائے بَہُت سے نیک اعمال مَثَلاً ہزاروں قرآن پاک ،دُرُودِ پاک اور مختلف اَذ کار ، مَدَنی انعامات اور کئی اسلامی بھائیوں نے مَدَنی قافِلوں میں سفر کرنے اور دیگر اچھی اچھی نیتّوں کے ثواب کے تحفے پیش کئے۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد