Brailvi Books

قسط 3: سنت نکاح تذکرہ امیرِ اہلسنّت
40 - 86
ہوگئے اور اُس مرید کو فرمایا کہ اﷲ تعالیٰ نے تجھے بہت دیا ہے،تم ماہانہ چندہ دُگنا کر دو۔ اس مُرید نے سعادت مندی سے جواب دیا :مرشد آپ کا حکم سر آنکھوں پر۔ کچھ عرصے کے بعدلنگر خانے کے منتظم نے پوچھا حضور ! آپ نے رقم میں اضافہ کے لئے کہا یا نہیں ؟پیر صاحب نے فرمایا کہ میں نے اس سے کہہ دیا تھا اور اس نے دوگنا بھی کردیا ہے مگر فرق یہ ہے پہلے بڑی عقیدت سے آکر پیش کرتا تھا، اب خود نہیں آتا بھجوادیتا ہے۔

    (پھر امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ نے فرمایا) ان شاء اﷲ عزوجل میرا بیٹا (یعنی حاجی احمد عبید رضا عطاری سَلَّمَہُ الْغَنِی)خود ولیمہ کی سنت ادا کریگا۔دُھوم دھام سے نہ سہی مگر ولیمہ ہوگا۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
دعوتِ وَلیمہ
     شہزادہ عطارمدظلہ العالی نے امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی حسبِ خواہش انتہائی سادگی سے دعوتِ ولیمہ کا اہتمام فرمایا جس میں صرف دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے تمام اراکین اور تین یا چار دوسرے اسلامی بھائیوں
Flag Counter