Brailvi Books

قسط 3: سنت نکاح تذکرہ امیرِ اہلسنّت
4 - 86
کیونکہ روزہ شہوت کو توڑتا ہے۔''
(سنن ابن ماجہ،کتاب النکاح، باب ماجاء فی فضل النکاح،رقم۱۸۴۶،ج۲،ص۴۰۶)
نکاح کرنا کب سنّت ہے ؟
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اگر مہر، نان و نَفْقہ دینے اورازدواجی حقوق پورے کرنے پر قادر ہواور شہوت کا بہت زیادہ غلبہ نہ ہو تو نکاح کرنا سنتِ مؤکدہ ہے۔ ایسی حالت میں نکاح نہ کرنے پر اَڑے رہنا گناہ ہے ۔اگر حرام سے بچنا.. یا..اِتباعِ سنّت ..یا.. اولاد کا حصول پیش ِ نظر ہو توثواب بھی پائے گااور اگر محض حصول ِ لذت یا قضائے شہوت مقصود ہو تو ثواب نہیں ملے گا ،نکاح بہر حال ہوجائے گا ۔
(ماخوذ از بہارشریعت،کتاب النکاح،حصہ۷،ص۵۵۹)
نکاح کرنا فرض بھی ہے اور حرام بھی!
     نکاح کبھی فرض،کبھی واجب ، کبھی مکروہ اوربعض اوقات تو حرام بھی ہوتا ہے۔چنانچہ اگر یہ یقین ہو کہ نکاح نہ کرنے کی صورت میں زناء میں مبتلا ہوجائے گا تو نکاح کرنا فرض ہے۔ایسی صورت میں نکاح نہ کرنے پر گناہ گار ہوگا۔ اگر مہرونفقہ دینے پر قدرت ہو اور غلبہ شہوت کے سبب زناء یابدنگاہی یامشت زَنی میں
Flag Counter