Brailvi Books

قسط 3: سنت نکاح تذکرہ امیرِ اہلسنّت
3 - 86
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ 

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ؕ  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمِ  ؕ
دُرُود شریف کی فضیلت
سیِّدُ الْمُرسَلین، خاتَمُ النَّبِیِّین ، جنابِ رحمۃٌ لِّلْعٰلمِین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا  فرمانِ بشارت نشان ہے:''جو مجھ پر شبِ جُمُعَہ اور جُمُعَہ کے روز سو بار دُرُود شریف پڑھے، اللہ تعالیٰ اس کی سو حاجتیں پوری فرمائے گا۔ ''
(جامع الاحادیث للسیوطی ، رقم ۷۳۷۷ ، ج ۳ ، ص ۷۵)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
شادی سنّت ہے
    اُم المؤمنین حضرتِ سیدتنا عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہاسے مروی ہے کہ اللہ کے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیوب عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے ارشاد فرمایا:'' نکاح میری سنّت سے ہے پس جو شخص میری سنت پر عمل نہ کرے وہ مجھ سے نہیں۔لہٰذا نکاح کرو ،کیونکہ میں تمہاری کثرت کی بناء پر دیگر امتوں پر فخر کروں گا۔جو قدرت رکھتا ہووہ نکاح کرے اور جو قدرت نہ پائے تو روزے رکھا کرے
Flag Counter