المدینہ کراچی) میں اجتماعِ ذکرو نعت کا اہتمام کیاجس میں ہزاروں اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔اجتماعِ ذکرونعت کا آغاز تلاوتِ قراٰن حکیم سے ہوا ،پھر سرکارِ مدینہ ،سُرورِ قلب وسینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت نعت شریف کی صورت میں پیش کئے گئے ۔ اس کے بعد شیخ ِطریقت امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ نے اس موقع پر مَدَنی مذاکرہ میں اسلامی بھائیوں کے سوالات کے جوابات دئیے۔ پھر امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کا لکھا ہوا منظوم دعائیہ سہرا شریف پڑھا گیا اور صلٰوۃ وسلام پر اس اِجتماع ذکرونعت کا اختتام ہوا ۔