Brailvi Books

قسط 3: سنت نکاح تذکرہ امیرِ اہلسنّت
34 - 86
مکان پر سجاوٹ
     اس موقع پردیکھنے والے حیرت زدہ تھے کہ دنیائے اَہلسنّت کے امیر،بانی دعوتِ اسلامی دامَت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کے شہزادے کی شادی کے موقع پر گھر پرمروَّجہ سجاوٹ یا برقی قُمقُموں وغیرہ کی کوئی ترکیب ہی نہیں تھی۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
پُر تکلُّف جہیز لینے سے اِنکار
     حاجی اَحمد عُبید رضا مُدَّ ظِلُّہُ العَالی کی شادی میں جب لڑکی والوں نے پُر تکلف جہیز دینا چاہا توامیرِ اَہلسنّت دامَت بَرَکاتُہُمُ العالیہ نے انہیں سادگی اپنانے کی تلقین کی۔ دوسری طرف شہزادہ عطار دامَت بَرَکاتُہُمُ العالیہ بھی پلنگ وغیرہ کی بجائے چٹائی قَبول کرنے پر رِضا مند ہوئے۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
اجتماعِ ذکر ونعت
     شہزادہ عطّار مدظلہ العالی کی شادی کی خوشی میں دعوتِ اسلامی کی باب المدینہ(کراچی) کی مجلسِ مشاورت نے عالمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ(باب
Flag Counter