Brailvi Books

قسط 3: سنت نکاح تذکرہ امیرِ اہلسنّت
33 - 86
شبِ اتوار بڑی سادگی کے ساتھ انجام پائی۔
بَراتی ہیں تَمامی اَہل ِسنّت 

عُبیدِ قادِری دولہا بنا
    تلاوت کے بعد پُر سوز نعتیں پڑھی گئیں، رقّت انگیز سماں تھا، خُطبہ نکاح پڑھ کر امیرِ اَہلسنّت دامَت بَرَکاتُہُمُ العالیہ ہی نے نکاح پڑھایاپھرچھوہارے لٹائے گئے جو منچ(اسٹیج) کے قریب موجود مخصوص اسلامی بھائیوں نے لُوٹے۔ نکاح کے بعد چھوہارے لٹانے کے بارے میں اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ ''حدیث شریف میں لُوٹنے کا حکم ہے اور لٹانے میں بھی کوئی حرج نہیں۔(احکام شریعت ص۲۳۲)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
رخصتی کی تاریخ
    اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا یومِ ولادت۱۰شَوَّالُ الْمُکَرَّم ہے لہٰذا اس نسبت کی بَرَکتوں کے حُصول کیلئے رخصتی کی تقریب شَوَّالُ الْمُکَرَّم ۱۴۲۶؁ھ،2005 ؁ ئی دسویں شب رکھی گئی۔
میں اِمام اَحمد رضا کا ہوں غلام

کتنی اعلیٰ مجھ کو نسبت مل گئی

               (مغیلانِ مدینہ)
Flag Counter