Brailvi Books

قسط 3: سنت نکاح تذکرہ امیرِ اہلسنّت
31 - 86
جہیز کے حُقوق
    امیرِ اَہلسنّت دامَت بَرَکاتُہُمُ العالیہ نے ایک بار فرمایا ،چونکہ جہیز شرعِی طور پربیوی کی مِلک ہوتا ہے اسلئے میں نے اپنے بچوں کی والدہ سے ایک بار نہیں بلکہ مختلف مواقِع پر جہیز سے متعلق حُقوق مُعاف کروائے ہیں۔ ایک بار ایک چُٹکُلہ یوں ہواکہ میں نے بچّوں کی والدہ سے جہیز سے متعلق جب اِحتِیاطاً مُعافی مانگی تو انہوں نے کہا : ''ایک بار مُعاف کرتودیا اب کب تک مُعافی مانگتے رہیں گے؟ '' 

اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اہلِسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صدْقے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
    اللہ عَزَّوَجَلَّ نے امیرِ اَہلسنّت دامَت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کو ایک بیٹی اوردوبیٹوں سے نوازا ہے ۔بیٹوں کے نام (۱) الحاج مولاناابو اُسَید اَحمد عبید الرضا قادِری رَضَوی عطاری ا لمَدَنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور(۲)حاجی محمد بلال رضا عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ہیں ۔اللہ تعالیٰ اِن کو درازی عمر بالخیر اور دن رات دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں کی دُھومیں مچانے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم
Flag Counter