(امیرِاہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ فرماتے ہیں )میں نے یہ پڑھ اور سن رکھا تھا کہ سرکارِ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰٰلہٖ وسلم چٹائی بلکہ فرشِ خاک پر سوتے تھے ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلََّّ برسوں سے میری چٹائی پر سونے کی عادت تھی۔ شادی کی پہلی رات کے بعد میں پھر اپنی چٹائی پر تھا۔ پلنگ آہستہ آہستہ اسٹور رُوم میں منتقل ہوگیااور اس کے بعد گھرکا فاضل سامان پلنگ پررکھ دیا گیا۔اب بھی ہمارے گھر میں صوفہ سیٹ ہے نہ پلنگ ، ہاں گھر کی بالائی منزل میں جو کتاب گھر ہے وہاں ایک صوفہ موجود ہے جس پر میں کبھی کبھی بیٹھ جاتا ہوں ،اسلامی بھائیوں میں سے کسی نے لاکر رکھ دیا ،اپنے اس مہربان کا نام اب بھی مجھے نہیں معلوم ۔
اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اہلِسنّت پَر رَحْمت ہو اور ان کے صدْقے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد