Brailvi Books

قسط 3: سنت نکاح تذکرہ امیرِ اہلسنّت
2 - 86
جائے گا ۔اس وقت''تذکرہ امیرِاَہلسنّت '' کا تیسراحصہ بنام''سنّتِ نکاح'' آپ کے سامنے ہے ۔ان شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ چوتھا حصہ''شوقِ علمِ دین'' کے نام سے عنقریب پیش کیا جائے گا ۔اس کا پہلا اور دوسرا حصہ بھی مکتبۃ المدینہ سے ھدیۃً طلب کیجئے ۔

مَدَنی التجاء:''تذکرہ امیرِ اہلسنّت ''میں ہم نے محض سنی سنائی باتوں کو نقل کرنے سے گریز کیا ہے بلکہ حتی المقدورمعلومات فراہم کرنے والوں سے ملاقات یا رابطہ کرکے تصدیق کر لی گئی ہے ۔تاہم ہم محض بشر ہیں خطا سے پاک نہیں ، پھر کمپوزنگ کی غلطی بھی ممکن ہے، اس لئے درخواست ہے کہ اگر آپ کو ان رسائل میں کسی قسم کی غلطی نظر آئے تو اپنے نام وپتے کے ساتھ تحریری طور پر ہماری اصلاح فرما دیجئے۔اور اگر کسی کو اس تذکرے میں شامل حالات وواقعات کے بارے میں مزید معلومات ہوں یا کوئی مشورہ دینا چاہیں تو وہ بھی سرورق پر لکھے ہوئے فون نمبر پر یا بذریعہ ڈاک یا ای میل رابطہ فرمالیں۔ہمیں میدانِ تالیف وتصنیف کی شہسواری کا دعوٰی ہرگزنہیں بلکہ جذبہ ہی ہمارا رہنما ہے ،بہرحال ہماری بھرپور کوشش ہوتی ہے کہ جتنا بن پڑے انشاء پردازی (یعنی فن تحریر) اورسوانح نگاری کے اُصولوں کا خیال رکھیں ،لہٰذا اس ''تذکرے ''کو اُردُواَدب کا شاہکار سمجھنے کے بجائے اِحساسِ ذمہ داری کے اَوراق میں لپٹا ہواتحفہ سمجھ لیجئے ۔ جو انداز آپ کوپسند آئے وہ تذکرہ امیرِ اہلسنّت کے حُسن کی رعنائی اور قابلِ اِعتراض حصہ ہماری کوتاہ فہمی کا نتیجہ ہوگا۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ سے دعا ہے کہ ہمیں''اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش'' کیلئے مَدَنی انعامات کے مطابق عمل اور مَدَنی قافلوں کا مسافر بنتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجاہِ النَّبی الامین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم

شعبہ امیرِ اہلسنّت (دامت برکاتُہم العالیہ) مجلس اَلْمَدِ یْنَۃُ الْعِلْمِیۃ (دعو تِ اسلامی )

۱۳ شوّال المکرّم ۱۴۲۹ ھ، 13اکتوبر 2008؁