Brailvi Books

قسط 3: سنت نکاح تذکرہ امیرِ اہلسنّت
25 - 86
''میاں بیوی کے حقوق '' سُنی جس سے ہمیں معلومات کا انمول خزانہ ہاتھ آیا۔ ۱؎
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
بارگاہِ رسالت میں صلٰوۃ وسلام پیش کیا
    دعوتِ اسلامی کے تحقیقی واشاعتی اِدارے المدینۃ العلمیۃ سے وابستہ ایک مَدنی اسلامی بھائی نے بھی مَدَنی مذاکرے میں امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی یہی حکایت سن کر اپنا ذہن بنایا اور شبِ زِفاف میں سب سے پہلے اپنی دلہن کے ساتھ مل کر بارگاہِ رسالت (صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم)میں صلوۃ وسلام کا نذرانہ پیش کیا اور دُعا بھی مانگی ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
نمازِ فجر کی باجماعت ادائیگی
    (امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ مزید فرماتے ہیں کہ)''اَنور'' نے مشورہ دیا تھا کہ شبِ زِفاف گزار کرنمازِ فجر گھر ہی پر ادا کر لینا مگر اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ شبِ
Flag Counter