Brailvi Books

قسط 3: سنت نکاح تذکرہ امیرِ اہلسنّت
24 - 86
تواس کا چھُڑانافرض ہے ورنہ وُضووغسل نہیں ہو گا ۔
 (اسلامی بہنوں کی نماز،ص۵۴)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
شبِ عُروسی میں بیان کی کیسٹ سنی !
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! امیراہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی یہ اِنفرادی کوشش بہت سے اسلامی بھائیوں کے لئے مشعلِ راہ بنی ،چنانچہ جامعۃ المدینہ( کنزالایمان مسجد بابری چوک باب المدینہ کراچی ) کے ایک طالب علم کا بیان کچھ یوں ہے کہ۱۵ شعبان ۱۴۲۵؁ھ میں(کہ جب میں درجہ خامسہ کا طالب علم تھا) اپنی شادی کے موقع پر میں نے رہنمائی کے لئے مفتی دعوتِ اسلامی الحافظ القاری مولانا محمد فاروق عطاری المدنی علیہ رحمۃ اللہ الغنی جو کہ میرے اُستاد بھی تھے،ان سے کچھ شرعی مسائل پوچھے جس کے جوابات دینے کے بعد آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے اِنفرادی کوشش کرتے ہوئے مجھے شبِ عُروسی میں کیسٹ اجتماع کی ترغیب دلائی کہ اس طرح آپ دونوں کو رہنمائی کے متعدد مدنی پھول ملیں گے ۔چنانچہ میں نے شبِ عروسی کی ابتداء میں اپنی دُلہن کے ساتھ بیٹھ کر امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے بیان کی کیسٹ
Flag Counter