(یعنی جسے سرکارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم سے محبت نہیں اس کا ایمان کامل نہیں)ہرایک کی محبت کا اپنا انداز ہوتا ہے ،میرا بھی سرکارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰٰلہٖ وسلم سے محبت کا ایک انداز تھا کہ میں چاہتا تھا کہ سرکارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰٰلہٖ وسلم کی خدمت میں دعوت پیش کروں۔ لیکن سوچتا تھا کہ کیسے پیش کروں؟میں مسلسل یہ سوچتا رہا پھر آخرکا رمجھ سے جو ممکن ہوامیں نے شادی کارڈ پر اَلقابات لکھے اور ایک مدینے کے مسافر کے ہاتھ ''شادی کارڈ '' مدینے شریف بھیج دیا ۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ ایک اسلامی بھائی نے سنہری جالیوں کے سامنے پڑھ کر سنایا۔ نکا ح والے دن میری عجیب کیفیت تھی میں مضطرب تھا کہ میرے میٹھے میٹھے ،من موہنے ، آقا صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰٰلہٖ وسلم کب تشریف لاتے ہیں؟ بس یہ میرا ایک انداز تھا۔
اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اہلِسنّت پَر رَحْمت ہو اور ان کے صدْقے ہماری مغفِرت ہو