| قسط 3: سنت نکاح تذکرہ امیرِ اہلسنّت |
سے ملتا رہتا تھا، بے چاروں کی لاچاری سے بڑی عبرت ملتی ہے۔ اس طرح سے میں نے اپنی شادی کے دن کے اوقات مذکورہ انداز پر گزارنے کی سعادت حاصل کی ۔ اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اہلِسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صدْقے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
مَدَنی پھول : زیارتِ قبورمُسْتَحَب ہے ہر ہفتہ میں ایک دن زیارت کرے، جمعہ یا جمعرات یا ہفتہ یا پیر کے دن مناسب ہے، سب میں افضل روزِ جمعہ وقتِ صبح ہے۔ اولیائے کرام کے مزارات طیبہ پر سفر کر کے جانا جائز ہے، وہ اپنے زائر کو نفع پہنچاتے ہیں اور اگر وہاں کوئی منکرِ شرعی ہو مثلاً عورتوں سے اختلاط تو اس کی وجہ سے زیارت ترک نہ کی جائے کہ ایسی باتوں سے نیک کام ترک نہیں کیا جاتا، بلکہ اسے بُرا جانے اور ممکن ہو تو بُری بات زائل کرے۔
(بہارِ شریعت ،حصہ ۴، ص۱۹۷)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
نمازوں کی با جما عَت اد ا ئیگی