Brailvi Books

قسط 3: سنت نکاح تذکرہ امیرِ اہلسنّت
17 - 86
امیراہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کو دیکھئے کہ اپنی شادی کے دن قبرستان بھی جارہے ہیں اور نرالے انداز سے فکرِ آخرت بھی کررہے ہیں؛

    (چنانچہ امیرِ اَہلسنّت دامَت بَرَکاتُہُمُ العالیہ فرماتے ہیں )اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلََّّنمازِ جُمُعہ نور مسجد (کاغذی بازار باب المدینہ کراچی )میں مفتی وقار الد ین قادِری علیہ رحمۃ الھادی کی اِقتداء میں ادا کی ، قبرِستان بھی گیا اور کھارا در میں واقع حضرت سید محمد شاہ دولہا رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے مزارشریف پر حاضری کی سعادت بھی حاصل ہوئی اور ہسپتال جاکراپنے ایک بہت ہی پیارے دوست غلام یاسین قادری رضوی(رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ) جو کہ خون کے سرطان (Blood Cancer)کے مریض تھے اُن کی عیادت بھی کی۔انہوں نے مجھے مبلغ 25روپے شادی کا تحفہ عنایت فرمایا۔ ۱؎

    خوشی کے موقع پر غم کے معاملات میں حصہ لینا چاہئے تاکہ خوشیوں کے سبب انسان اتنا نہ'' پھول'' جائے کہ'' پھٹ ''جائے ۔ ویسے بھی میرا معاملہ ایسا تھا کہ میرے اندر غم کی کیفیات بَہُت تھیں کیونکہ میں مریضوں اور پریشان حالوں