Brailvi Books

قسط 3: سنت نکاح تذکرہ امیرِ اہلسنّت
15 - 86
    حکیم الامت حضرت مولانا مفتی احمدیارخان علیہ رحمۃ المنّان مرأۃ المناجیح میں اس حدیث کے تحت لکھتے ہیں :'' یعنی جس نکاح میں فریقین کا خرچ کم کرایا جائے ، مہر بھی معمولی ہو، جہیز بھاری نہ ہو، کوئی جانب مقروض نہ ہوجائے، کسی طرف سے شرط سخت نہ ہو، اﷲ(عزوجل) کے توکل پر لڑکی دی جائے وہ نکاح بڑا ہی بابرکت ہے ایسی شادی خانہ آبادی ہے، آج ہم حرام رسموں ،بے ہودہ رواجوں کی وجہ سے شادی کو خانہ بربادی بلکہ خانہا (یعنی بہت سارے گھروں کے لئے باعثِ)بربادی بنالیتے ہیں۔ اﷲ تعالیٰ اس حدیث پاک پر عمل کی توفیق دے۔
 (مرأۃ المناجیح ،ج۵ ،ص۱۱)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی شادی مبارک کی مختصر رُوداد پڑھئے اور حدیث پاک کی برکتوں کا کھلی آنکھوں سے نظارہ کیجئے ؛
مَسجِد میں نکا ح ہوا
    اِس جدید دور میں بھی جگمگ جگمگ کرتے شادی ہال کے بجائے امیراہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کا نکاح مستحب طریقے پر میمن مسجد (بولٹن مارکیٹ باب
Flag Counter