Brailvi Books

قسط 3: سنت نکاح تذکرہ امیرِ اہلسنّت
14 - 86
ناجا ئز رسموں سے پاک شادی
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آپ نے ملاحظہ فرمایاکہ امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ شادی بیاہ کی خوشی میں ہونے والی بے ہودہ تقریبات کو نہ صرف خود ناپسند کرتے ہیں بلکہ دیگر مسلمانوں کو بھی اِن گناہوں بھرے معمولات سے اجتناب کی شفقت آمیز تاکید فرمارہے ہیں ، تو بھلاکیسے ممکن تھا کہ امیرِ اَہلسنّت دامَت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کی اپنی شادی میں گناہوں بھری تقریبات منعقد کی جاتیں یا ناجائز رسموں پر عمل کیا جاتا ! ہرگز نہیں بلکہ ہمارا حسنِ ظن ہے کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ آپ دامت برکاتہم العالیہ کی شادی فُضول و ناجائزرسموں سے پاک اورانتہائی سادگی کا مظہررہی ہوگی ۔
بَرَکت والا نکاح
    اُمُّ المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ نُور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا:'' بڑی برکت والا نکاح وہ ہے جس میں بوجھ کم ہو ۔''
 (مُسند احمد ،الحدیث ۲۴۵۸۳ج۹،ص۳۶۵)
Flag Counter