Brailvi Books

قسط 3: سنت نکاح تذکرہ امیرِ اہلسنّت
13 - 86
خوشی دکھائی ہے اور گانا باجا نہ کریں، بس جی خوشی کے وقت سب کچھ چلتا ہے ۔ (معاذاﷲعَزَّوَجَلَّ)ارے نادانو ! خوشی کے وقت اﷲعَزَّوَجَلَّ کا شکر ادا کیا جاتا ہے کہ خوشیاں طویل ہوں،نافرمانی نہیں کی جاتی، کہیں ایسا نہ ہو کہ اس نافرمانی کی نُحُوست سے اِکلَوتی بیٹی دلہن بننے کے آٹھویں دن روٹھ کر میکے آ بیٹھے اور مزید آٹھ دن کے بعد تین طَلَاق کا پرچہ آ پہنچے اور ساری خوشیاں دُھول میں مل جائیں۔ یا دھوم دھام سے ناچ گانوں کی دھما چوکڑی میں بیاہی ہوئی دلہن 9 ما ہ کے بعد پہلی ہی زچگی میں موت کے گھاٹ اتر جا ئے۔ آہ !صدہزارآہ! ؎
مَحَبَّت خُصُومات میں کھو گئی     یہ اُمّت رُسُومات میں کھو گئی
     شادی کی خوشی میں گانے بجانے کا گناہ کرنے والو ! کان کھول کر سنو ! حدیثِ پاک میں ہے ،''دو آوازوں پر دنیا و آخِرت میں لعنت ہے، (۱)نِعمت کے وقت باجا(۲)مصیبت کے وقت چِلّانا۔
 (کنزالعمال حدیث ۴۰۶۵۴ج۱۵ ص۹۵ دارالکتب العلمیۃ بیروت)        (گانے باجے کی ہولناکیاں،ص۷ تا۱۳)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
Flag Counter