آہ ! شادِیوں میں خوب فیشن پرستی کا مظاہرہ کیا جاتا ہے، خاندان کی جوا ن لڑکیاں خوب ناچتیں، گاتیں اُودھم مچاتی ہیں۔اِس دَوران مرد بھی بِلاتَکَلُّف اندر آتے جاتے ہیں ' مرداورعورَتیں جی بھر کر بد نگاہی کرتے ہیں ' خوب آنکھوں کا زِنا ہوتا ہے ' نہ خوفِ خدا عَزَّوَجَلَّ نہ شرم مصطَفٰے صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم ۔ سنو سنو ! رسول اﷲعَزَّوَجَلَّ و صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم کافرمان عبرت نشان ہے، ''آنکھوں کازِنا دیکھنا اور کانوں کازِنا سننا اور زَبان کا زِنا بولنا اور ہاتھوں کا زِناپکڑنا ہےــ ''