Brailvi Books

قسط 1: تذکرہ امیرِ اہلسنّت
9 - 49
بے پردگی سے ایسی تائب ہوئیں کہ مَدَنی برقع ان کے لباس کا حصہ بن گیا ،ماں باپ سے گستاخانہ انداز اختیار کرنے والے باادب ہو گئے ، جس کی حَرَکتوں کی وجہ سے کبھی پورا مَحلّہ بیزار تھا وہ سارے عَلاقے کی آنکھ کا تارا بن گیا ، چوری و ڈاکے کے عادی دوسروں کی عزت وآبرو کی حفاظت کرنے لگے ، کسی غریب کو دیکھ کر تکبر سے ناک بھوں چڑھانے والے عاجزی کے پیکر بن گئے ،ہر وقت حسد کی آگ میں جلنے والے دوسروں کوترقی کی دعائیں دینے لگے ،گانے سننے کے شوقین 'سنتوں بھرے بیانات اور مَدَنی مذاکرات کے کیسٹ سننے کے عادی ہوگئے، فحش کلامی کرنے والے نعتِ مصطفی صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰٰلہٖ وسلم پڑھنے اور جُھومنے لگے،یورپی ممالک کی رنگینیوں کو دیکھنے کے خواب اپنی آنکھوں میں سجانے والي کعبَہ مُشَرَّفہ وگنبدِخَضْرٰی کی زیارت کے لیے بے قرار رہنے لگے ،مال کی محبت میں گرفتار رہنے والے فکرِ آخِرت کی مَدَنی سوچ کے حامِل بن گئے ، شراب پینے والے عشقِ مصطفی صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰٰلہٖ وسلم کے جام پینے لگے ، فضولیات میں وقت برباد کرنے والے اپنا وقت عبادت میں گزارنے لگے ، فُحش رَسائل وڈائجسٹ کے شائق امیرِاَہلسنّت دامَت بَرَکاتُہُمُ العالیہ وعُلَمائے اہلسنّت دامت فیوضھم کے رسائل اور دیگر دینی کتب کا مطالَعہ کر نے لگے ، تفریح کی خاطرسفرکے عادی عاشقانِ رسول کے