Brailvi Books

قسط 1: تذکرہ امیرِ اہلسنّت
10 - 49
ہمراہ راہِ خدا عَزَّوَجَلَّ میں سفر کرنے والے بن گئے ، ''کھاؤپیو اور جان بناؤ''کے نعرے کو اپنی زندگی کا مقصدسمجھنے والوں نے اس مَدَنی مقصد کو اپنا لیا کہ ''مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔ان شآء اللہ عَزَّوَجَلَّ '' امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کا یہ فیضان صرف مسلمانوں تک محدود نہیں رہا بلکہ کفر کے اندھیرے میں بھٹکنے والے کثیر غیر مسلموں کو بھی نُورِ اسلام نصیب ہوا۔

    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! مسلمانوں کی اصلاح اور کفّار کے قبولِ اسلام کی روح پرورمَدَنی بہاریں وقتاً فوقتاًموصول ہوتی رہتی ہیں ۔اس سلسلے میں5سچی ایمان افروز حکایات ملاحظہ کیجئے۔
 (1) قاد یانی پروفیسرکی توبہ
     امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی بارگاہ میں غالباً 2003؁ میں ایک مکتوب پہنچا جس میں کسی پروفیسرنے کچھ اس طرح سے لکھا تھا کہ میں قادیانی مذہب سے تعلق رکھتا ہوں اور ایک بڑے عہدے پر فائز ہوں، اب تک 70مسلمانوں کو گمراہ کر کے قادیانی بناچکا ہوں۔ سردار آباد (فیصل آباد )میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے اجتماع میں تنقیدی ذہن لے کر شریک ہوا لیکن آپ کا
Flag Counter