قسط 1: تذکرہ امیرِ اہلسنّت |
مزید ممتاز کر دیا، اَہلِ ثَروَت ، مال ودولت کے انبار آپ کی ذات کے لئے پیش کرتے مگر آپ منع فرما دیتے،آپ کے کردار کی بلندیوں سے متأثر ہوکر لاکھوں لاکھ مسلمان آپ کے ہاتھوں َبیْعَتْ کر کے حضور سیدنا غوث الاعظم دستگیر پیرانِ پیر شَیخ عبد القادرجیلانی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے دامنِ کرم سے وابستہ ہوچکے ہیں ۔
عظیم ا نقلا ب
امیرِ اَہلسنّت دامَت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کی احساسِ ذِمَّہ داری اور تقویٰ و پرہیز گاری کی بَرَکتیں''دعوتِ اسلامی '' سے وابستہ ہونے والے اسلامی بھائیوں میں بھی منتقل ہونا شروع ہوئیں ،جنہوں نے فرائض و واجبات کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ سنتوں اور مستحبات پر عمل پیرا ہو کر نیکی کی دعوت کی ایسی دُھومیں مچائیں کہ لاکھوں مسلمانوں بالخُصوص نوجوانوں کو گناہوں سے توبہ کی توفیق ملی اور وہ تائب ہوکر صلوٰۃ وسنت کی راہ پر گامزن ہوگئے ۔ جو بے نمازی تھے نمازی بلکہ مسجدوں کے امام بن گئے، بدنگاہی کرنے والے نگاہیں نیچی رکھنے کی سنت پر عمل کرنے کی سعادت پانے لگے، زرق برق لباس پہن کر گلے میں دوپٹالٹکا کرتفریح گاہوں کی زینت بننے والیاں