و خیر خواہی کے مقدس جذبے کے تَحت اس شعبے نے امیرِاَہلسنّت دامَت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کی حیاتِ مبارَکہ کے روشن ابواب ، مَثَلاًآپ کی زندگی کے ابتدائی حالات ، روز مرہ کے معمولات، آپ کی عبادات، مجاہدات، اخلاقیات و دینی خدمات کے واقعا ت کے ساتھ آپ کی ذاتِ مبارَکہ سے ظاہر ہونے والی برکات و کرامات اور آپ کی تصنیفات ، مکتوبات،بیانات و ملفوظات کے فُیوضات کو مختصر رسائل کی صورت میں شائع کرنے کا قصْد کیا ہے تاکہ متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائی بھی انہیں با آسانی حاصل کرکے مستفیض ہوسکیں۔ ان میں سے کچھ رسائل شائع ہوبھی چکے ہیں ۔وقتِ مناسب پر اِن تمام رسائل کو ایک مجموعے کی شکل میں بھی شائع کیا جائے ۔ان رسائل میں امیرِاَہلسنّت دامَت بَرَکاتُہُمُ العالیہ جیسی عظیم و فہیم شخصیت کی عالمی سطح کی دینی خدمات اور آپکی سیرت و عادات مبارَکہ سے متعلق مستند ذرائع سے حاصل کردہ معلومات مہیا کرنے کے ساتھ قارِئِین کی دلچسپی کے پیشِ نَظَر ایمان افروز سچی حکایات بھی شامل کی جائیں گی۔ان رسائل میں شامل آیات کے ترا جِم امامِ اَہلسنّت ،عظیم المرتبت ، الشاہ مولانا احمد رضاخان علیہ رحمۃ الرحمن کے شہرہ آفاق ترجمہ قرآن کَنْزُ الایمان شریف سے لئے جائیں گے اور اَحادیثِ مبارَکہ کے مکمل حوالہ جات، کتاب کا نام،جلدو صفحہ نمبر کے ساتھ دینے کی کوشش