ہے اور مشکل الفاظ پر تلفّظ کی دُرُستی کیلئے اِعراب لگانے کی کوشش بھی رہے گی ۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ایک طرف امیرِ اہلسنّت دامَت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کی عظیم المرتبت شخصیت دوسری طرف ہماری کم مائیگی، مگر حسنِ عقیدت اور احساسِ ذمہ داری نے حوصلہ بڑھایا اور''تذکرہ امیرِاَہلسنّت دامَت بَرَکاتُہُمُ العالیہ ''کا پہلا حصہ آپ کے ہاتھوں میں ہے ۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ حصہ دُوُم میں امیرِ اَہلسنّت دامَت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کی مبارَک زندگی کے''اِبتَدائی حالات اوربَچپن و جوانی'' کے ایمان افروز واقعات پیش کئے جائیں گے۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ سے دعا ہے کہ ہمیں قبلہ شَیخِ طریقت، امیرِ اَہلسنّت دامَت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کے زیرِ سایہ ''اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش'' کیلئے مَدَنی انعامات کے مطابق عمل اور مَدَنی قافلوں کا مسافر بنتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوتِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس اَلْمَدِ یْنَۃُ الْعِلْمِیّہ کو دن پچیسویں رات چھبیسو یں ترقی عطا فرمائے ۔