کھڑے رہتے ہوں،وہ کتاب جو مارکیٹ میں چند روپے میں مل سکتی ہو مگر اس کے ہاتھ میں آئے تو تبرک کے طلب گار اُسی کتاب کے 12لاکھ دینے پر بھی تیار ہوجائیں مگر وہ ایسا قناعت پسندکہ اپنی تحریروں یا بیانات کے کیسٹ اوروی سی ڈی کے عوض پھوٹی کوڑی بھی اپنی ذات کے لئے لینے کے لئے تیار نہ ہو ،جس کی سعی پیہم سے دُنیا بھر میں کروڑوں مسلمانوں کوتوبہ کی سعادت ملی اور صلٰوۃ وسنّت کی راہ پر چلنا نصیب ہوا ہو ،جس کی براہِ راست اور بالواسطہ کوششوں سے سینکڑوں مسا جد کی تعمیر ہوچکی ہو ،جس کی نگاہِ فیض سے ہزاروں مدارِس المدینہ اور 100 سے زائد جامعۃ المدینہ قائم ہوئے ہوں اوروہاں سے فارغ التحصیل ہونے والے ہزاروں حُفَّاظ اس کے دستِ شفقت سے سند اورسینکڑوں عُلَمَا اس کے ہاتھ دستار بندی کا شرف پاچکے ہوں،کئی عُلَمَا ' مُفتی بننے کی سعادت پاچکے ہوں، جس کی ذات سے سینکڑوں کرامتوں کا صُدور ہوا ہو، جس کی دُعا کی بَرَکتیں پانے والے ہزاروں میں ہوں ، جس کے رُوحانی علاج سے مستفید ہونے والے لاکھوں میں ہوں ، جس کی انفرادی کوشش نے ہزاروں کی تقدیر بدل دی ہو،جس کے تقوٰی وپرہیز گاری ، مسلمانوں کی خیر خواہی ، عاجزی ،ملنساری، صبر،تحمل ،بُردباری الغرض حُسن اخلاق کے ہرہر شعبے کی ہزاروں ایمان افروز حکایات جس کے