ان سب باتوں کے پیشِ نظرضَروری تھا کہ امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی حیاتِ ظاہری ہی میں ان کے زندگی کے گوشے کتابی شکل میں مَحفوظ کر لئے جائیں ۔ اَلْحَمْدُللہِ عَزَّوََجَلَّ امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ اب تک زندگی کی 57بہاریں دیکھ چکے ہیں ،سوچئے تو سہی کہ ایک ایسی ہستی جو بچپن سے لے کر اب تک جہدِ مسلسل میں ہو ،سنّتوں کی خدمت میں کئی دہائیوں سے فعال ہو اور ایسی متحرک کہ آپریشن میں کچھ تاخیر ہوئی تو وہ تحریری کام میں مصروف ہوجائے، جو ہمہ وقت مَدَنی کاموں میں مصروف رہنے کے جذبے کا اظہار یوں کرے کہ'' میرا بس چلتا تو میں نیند بھی نہ کرتا کہ ابھی اتنا کام باقی ہے''،جس نے راہِ خدا عَزَّوََجَلَّ میں ہزاروں میل کا سفر کیا ہو ، شہر شہر ،گاؤں گاؤں جس نے مَدَنی دورے کئے ہوں ، اس دوران جتنی مساجد میں اُس نے نمازیں پڑھی ہوں شاید ہی کسی نے پڑھی ہوں، جس نے ہزاروں اجتماعات میں لاکھوں لوگوں کے سامنے بیانات کئے ہوں،جس کے بیانات ومَدَنی مذاکرات کی لاکھوں کیسٹیں اور وی سی ڈیز دنیا بھر میں فروخت ہوتی ہوں، جس کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے لاکھوں کا ہجوم بے قابو ہو جائے،جس سے چند لمحے کی ملاقات کے لئے عقیدت مند گھنٹوں قطار میں