Brailvi Books

قسط 1: تذکرہ امیرِ اہلسنّت
32 - 49
    اِس کے عِلاوہ اپنے بیانات و مَدَنی مذاکروں کی کیسٹیں اور تحریری رَسائل وکتب عطا کر کے بھی مسلمانانِ عالَم کو سنّتوں کے سانچے میں ڈھالنے کی بھرپور سعی فرماتے ہیں اورصرف یہی نہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ امیرِاَہلسنّت دامَت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کا اپنی انفرادی عبادات کوقائم رکھنا جس میں عشقِ رسول صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰٰلہٖ وسلم، حَرَمین طیبین کی مَحبت ،نوافل مَثَلًاتہجد،اشراق وچاشت و ا وَّابین کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ سال کا اکثر حصہ روزے رکھنے میں استقامت، تلاوتِ قرآن، سنتوں اورمستحبات پر عَمَل مُبْتَلائے حیرت کیے دیتا ہے ۔
ہیں شَرِیْعَت اور طریقت کی حسیں تصویر جو

زُہد و تقویٰ کے نظارے حضرتِ عطّار ہیں
   امیرِاَہلسنّت دامَت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کی عظیم دینی خدمات کی دُھوم نہ صرف برصغیر پاک و ہندمیں ہے اَلْحَمْدُللہِ عَزَّوَجَلَّ بلکہ اس کا شُہرہ تبلیغِ قرآن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک'' دعوتِ اسلامی ''کی صورت میں ( تادمِ تحریر) َدنیا کے کم وبیش66 مُمالک میں سُنائی دے رہا ہے۔یہ عظیم الشان خدمات بِلا شُبہ اس تحریک کے بانی وامیر حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارقادِری رَضَوی
Flag Counter