یعنی :جس شخص نے ہماری ایسی سنّت کو رائج کیا جسے ترک کردیا گیا ہواس کیلئے سو شہیدوں کا ثواب ہے۔اس حدیثِ مبارَک کی روشنی میں اندازہ کیجئے کہ امیرِدعوتِ اسلامی، حضرت مولانا محمد الیاس عطار قادِری رَضَوی دامت برکاتہم العالیہ اور دعوتِ اسلامی کے مبلغین کو کتنے شہیدوں کا ثواب ملے گا؟ جن کی مساعی جمیلہ سے لاکھوں افراد نہ صرف نمازی بن گئے ہیں بلکہ سرکارِ دوعالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کی سنّتوں پر عمل پیرا ہوگئے ۔
اِس کامیابی میں جہاں حضرت امیرِ دعوتِ اسلامی مدظلہ العالی کی شب و روز کوشِشوں اور ان کے بیانات کا دَخْل ہے وہاں فیضانِ سنّت کا بھی بڑا عمل دخل ہے ،فیضانِ سنّت فقیر کے اندازے کے مطابق پاکستان میں سب سے زیادہ شائع ہونے والی کتاب ہے۔''(تقریظ بر فیضانِ سنّت)