علما کی تیاری کے لئے ''جامعۃُ المدینہ'' ، تربیتِ اِفتاء کے لئے ''تَخَصُّصْ ِفی الفِقہ'' اور اُمّت کو درپیش جدید مسائل کے حل کے لئے''مجلسِ تحقیقاتِ شرعیہ'' پیغامِ اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کو عام کرنے اور اصلاحی کتب کی فراہمی کے لئے'' مجلسِ اَلْمَدینۃُ العِلْمِیّۃ''، تصانیف وتالیفات کو شرعِی اَغلاط سے مَحفوظ رکھنے کے لئے ''مجلسِ تفتیشِ کتب و رَسائل ''، روحانی علاج کے لئے ''مجلسِ مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ ''، اسلامی بہنوں کو باحیا بنانے کے لئے ان کے ''ہفتہ وار اجتماعات و دیگر مَدَنی کام'' ،مسلمانوں کو باعمل بنانے کے لئے '' مَدَنی انعامات کا تحفہ '' اور دنیا بھر کے لوگوں کی اصلاح کی کو شش کے لئے دنیا کے کئی ممالک میں '' مَدَنی قافلوں اور ہفتہ وار اجتماعات ''کا مَدَنی جال بچھایا جاچکا ہے ، ''گونگے بہرے، نابینااسلامی بھائیوں اور جیلوں میں قیدیوں کی اصلاح'' کے لئے مجالس قائم کر دیں،'' مختلف سطح کی مشاورتوں کا قِیام'' اور اس طرح سنتوں کی خدمت کے 35سے زائدشعبوں کو قائم فرمانے کے بعد سارا نظام ''مرکزی مجلسِ شوریٰ ' 'کے سِپُردکر کے ان کی کارکردگی پر نظر رکھتے ہیں اورضَرورتاً اصلاح کے مَدَنی پھولوں سے بھی نوازتے ہیں۔