Brailvi Books

قسط 1: تذکرہ امیرِ اہلسنّت
30 - 49
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اس طرح لاکھوں مسلمان آج گناہوں سے تائب ہوکر نہ صرف نمازی بلکہ کئی نماز پڑھانے اور سکھانے والے بن گئے۔اوریہ برکتیں صرف پاکستان تک محدود نہیں رہیں بلکہ دیگر ممالک سے بھی مسلمانوں کی اصلاح کی بہاروں کے ساتھ ساتھ غیر مسلموں کے اسلام قبول کرنے کی بھی روح پرورمَدَنی بہاریں موصول ہوتی رہتی ہیں ۔ان بہاروں کا مطالعہ کرنے کے لئے ''دعوتِ اسلامی کی مَدَنی بہاریں ''نامی کتاب اور مَدَنی بہاروں پر مشتمل دیگر رسائل مکتبۃ المدینہ سے ھدیۃ طلب کیجئے۔
عظیم د ینی خد ما ت
    شیخِ طریقت، امیرِاَہلسنّت دامَت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کے منفرد اور تاریخی کام کا منہ بولتا ثُبوت یہ ہے کہ اُمّتِ سرکار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰٰلہٖ وسلم کو جن جن شعبوں کی حاجت تھی ، آپ ان شعبوں کو قائم کرنے میں مصروف ہو گئے اور آج اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ ! ان میں سے کئی شعبہ جات میں کام شروع ہوچکا ہے مَثَلاً مساجد کی تعمیرات کے لئے''خدام ُالمساجد'' ،حفظ و ناظرہ کے لئے''مدرَسۃ المدینہ''بالِغان کی تعلیمِ قرآن کے لئے ، ''مدرَسۃُ المدینہ برائے بالِغان''، فتاویٰ کے لئے '' دارُ ا لاِفتاء''،
Flag Counter