قسط 1: تذکرہ امیرِ اہلسنّت |
لیٹے ہوئے ہیں۔ آناً فاناً یہ خبر ہر طرف پھیل گئی اور رات گئے تک زائرین محمد احسان عطّاری علیہ رحمۃ الباری کے کَفَن میں لپٹے ہوئے ترو تازہ لاشے کی زیارت کرتے رہے۔ ( یہ واقعہ بھی کئی اخبارات میں شائع ہوا) تبلیغِ قرآن و سنت کی عالمگیرغیر سیاسی تحریک دعوت اسلامی کے بارے میں غلط فَہمیوں کے شکار رہنے والے کچھ افراد بھی دعوتِ اسلامی والوں پر اللّہ عَزَّوَجَلَّ کے اس عظیم فضل و کرم کا کھلی آنکھوں سے مشاہدہ کرکے تحسین و آفرین پکار اٹھے اور دعوتِ اسلامی کے مُحبّ بن گئے۔
(ملخص از قبر کھل گئی ،ص ۲۸ مطبوعہ مکتبۃ المدینہ )
اللہ عَزّوَجَلَّ کی اُن پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
(5) تختہ غسل پر مسکرا د ئيے
مرحوم عبدالغفار عطّاری علیہِ رَحْمۃُ الباری حسین نوجوان تھے۔ آواز اچھی تھی، اِبتَداء ًماڈرن دوستوں کا ماحول ملا تھا ۔ (جیسا کہ آجکل عام ماحول ہے اور مَعَاذَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اسے مَعْیوب بھی نہیں سمجھا جاتا)۔ گانے وغیرہ گاتے، موسیقی کا فن سیکھا، امریکا میں کَلَبْ میں ملازمت کرنے کیلئے بڑی بھاگ دوڑ بھی کی لیکن مقدر میں