Brailvi Books

قسط 1: تذکرہ امیرِ اہلسنّت
24 - 49
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ؕ
سینہ پر
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہُ مُحَمَّدٌرَّسُوْلُ اللہ،
صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلمِ ناف اور سینے کے درمیانی حصہ کَفَن پر یا غوثِ اعظم دستگیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ، یا اِمام اباحنیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ، یا امام اَحمد رَضا رضی اللہ تعالیٰ عنہ ، یا شیخ ضیاء الدین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور انکے پیرو مرشِد (یعنی امیرِ اہلسنّت مدظلہ العالی) کا نام لکھا گیا۔ دفن کرتے وقت دیوارِ قبر میں طاق بنا کر عَہد نامہ ، نقشِ نعلین ودیگر تبرکات رکھے گئے۔ بعدِ دفن قبرپر اذان بھی دی گئی اور کم و بیش بارہ گھنٹے تک ان کی قبر کے قریب اسلامی بھائیوں نے اجتماع ذکْر و نعت جاری رکھا۔
خوشبودار قبر
     وفات کے تقریباًساڑھے تین سال بعد بروز منگل ۶جمادی الآخرۃ ۱۴۱۸؁ھ ( 7-10-97) کا واقعہ ہے ایک اور اسلامی بھائی محمد عثمان قادِرِی رَضَوی کا جنازہ اسی قبرستان میں لایا گیا۔ کچھ اسلامی بھائی مرحوم محمد احسان عطّاری علیہ رحمۃ الباری کی قبْر پر فاتحہ کیلئے آئے تو یہ منظر دیکھ کر انکی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں کہ قبر کی ایک جانب بہت بڑا شِگاف ہوگیا ہے اور تقریبًا ساڑھے تین سال قبل وفات پانے والے مرحوم محمد احسان عطّاری علیہ رحمۃ الباری سرپر سبزسبز عمامہ شریف کا تاج سجائے خوشبودار کَفَن اوڑھے مزے سے
Flag Counter