Brailvi Books

تذکرہ امام احمدرضا
18 - 21
 نام ’’اَلعَطایَا النَّبَوِیَّہ فِی الفَتاوَی الرَّضَوِیَّہ‘‘ رکھا گیا۔ فتاوٰی رضویہ (مُخَرَّجہ) کی 30جلدیں ہیں جن کے کل صَفحات 21656،کل سُوالات وجوابات : 6847اور کل رسائل :206ہیں۔(فتاوٰی رضویہ مُخَرَّجہ ج۳۰ ص۱۰ رضا فاؤنڈیشن مرکز الاولیاء لاہور)
	قراٰن و حدیث ، فِقہ، مَنطِق اور کلام وغیرہ میں آپ رَحْمَۃُاللہِ تعالٰی علیہ کی وُسعَتِ نظرِی کا اندازہ آپ رَحْمَۃُاللہِ تعالٰی علیہ کے فتاوٰی کے مُطالَعے سے ہی ہوسکتا ہے۔کیوں کہ آپ رَحْمَۃُاللہِ تعالٰی علیہ کے ہرفتوے میں دلائل کا سَمندر موج زَن ہے۔آپ رَحْمَۃُاللہِ تعالٰی علیہ کے سات رسائل کے نام مُلاحَظہ ہوں :
	{1}’’سُبحٰنَ السُّبُّوح عَن عیبِ کِذبٍ مَقْبُوح ‘‘سچّے خدا پر جھوٹ کا بُہتان باندھنے والوں کے ردّ میں یہ رسالہ تحریر فرمایا جس نے مخالِفِین کے دم توڑ دیئے اور قلم نِچوڑ دیئے {2} مَقامِعُ الْحَدِید {3} اَلْاَمْنُ وَالْعُلٰی{4} تَجَلِّی الْیقین {5} اَلکَوکَبَۃُ الشَّھَابِیۃ {6} سَلّ السُّیُوف الھِندیہ{7} حیاتُ الموات ۔

عِلم کا چشمہ ہُوا ہے مَوج زَن تحریر میں
جب قلم تُو نے اُٹھایا اے امام احمدرضا		(وسائلِ بخشش ص۵۳۶)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
تَرجَمۂ قراٰنِ کریم
	میرے آقا اعلی حضرت رَحْمَۃُاللہِ تعالٰی علیہ نے قراٰنِ کریم کا ترجَمہ کیا جو اُردو کے موجودہ تَراجِم میں سب پر فائق(یعنی فوقیت رکھتا) ہے۔ ترجَمہ کا نام’’کنزُالایمان‘‘ہے جس پر