تعریفاتِ نَحویہ |
وضاحت: اس مثال میں کَتَبْتُ کے معنی کو الْقَلَمُ تک پہنچانے کے لئے حرفِ جر'ب' کو استعمال کیا گیا ہے ۔
(۱۰۷)أم المتصلۃ: ھِيَ أم الّتِیْ یُسْأَلُ بِھَا عَنْ تَعْیِیْنِ أَحَدِ الْأَمْرَیْنِ وَالسَّائِلُ بِھَا یَعْلَمُ ثُبُوْتَ أَحَدِھِمَا مُبْھَمًا نَحْوُ أَزَیْدٌ عِنْدَکَ أَمْ عَمْرٌو
ترجمہ:ام متصلہ وہ ام ہے جس کے ساتھ دوچیزوں میں سے ایک کی تعیین کے بارے میں سوال کیا جائے اور سائل کو ان میں سے ایک کا ثبوت مبہم طور پر معلوم ہو ۔ جیسے أَزَیْدٌ عِنْدَکَ أَمْ عَمْرٌو وضاحت: اس مثال میں سائل زید یا عمرو میں سے کسی ایک کی مخاطب کے پاس موجودگی کا تعین کرنا چاہ رہا ہے اور اسے مبہم طور پر معلوم ہے کہ دونوں میں سے کوئی ایک زید کے پاس موجود ہے ۔
(۱۰۸)أم المنقطعۃ: ھِيَ مَاتَکُونُ بِمَعْنٰی بَلْ مَعَ الْھَمْزَۃِ نَحْوُ اِنَّھَا لَإِبِلٌ أَمْ شَاۃٌ
ترجمہ:ام منقطعہ وہ ام ہے جو ہمزہ کے ساتھ استعمال ہونے والے بل کے معنی میں ہوتا ہے ۔ یعنی پہلے کلام سے اعراض ہوتا ہے اور دوسرے کلام میں شک ہوتا ہے ۔ جیسے دورسے کوئی چیز دیکھ کر اِنَّھَا لَاِبِلٌ کہنا پھر شک کی کیفیت طاری ہونے پر یوں کہنا أَمْ شَاۃٌ
(۱۰۹)۔حرف التوقع: مَا وُضِعَ لِتَقْرِیْبِ الْمَاضِيْ وَ ھُوَ قَدْ وَ قَدْ تَجِیئ لِلتَّحْقِیْقِ وَالتَّقْلِیْلِ