تعریفاتِ نَحویہ |
ترجمہ:افعالِ مقاربہ وہ افعال ہیں جو خبر کے ان کے فاعل(اسم)سے قریب ہونے پر دلالت کرنے کے لئے وضع کئے گئے ہوں ۔ جیسےعَسٰی زَیْدٌ أَنْ یَّقُوْمَ وضاحت: اس مثال میں عَسٰیافعال مقاربہ میں سے ہے جو اس بات پر دلالت کررہا ہے کہ زید کے لئے قیام کا وصف زمانہ قریب میں حاصل ہونے والا ہے ۔
(۱۰۴)فعل التعجب: مَا وُضِعَ لِإِنْشَاءِ التَّعَجُّبِ نَحْوُ مَاأَحْسَنَ زَیْدًا
ترجمہ:فعل تعجب وہ فعل ہے جسے انشاء تعجب (یعنی تعجب کے اظہار )کے لئے وضع کیاگیا ہو ۔ جیسے مَاأَحْسَنَ زَیْدًا
(۱۰۵)افعال المدح والذم: مَا وُضِعَ لِإِنْشَاءِ مَدْحٍ أَوْذَمٍّ نحو نِعْمَ الرَّجُلُ زَیْدٌ وَبِئْسَ الْمَرْءُ الْخَائِنُ
ترجمہ:افعال مدح وذم وہ افعال ہیں جنہیں کسی کی تعریف یا مذمت کے انشاء (یعنی اظہار)کے لئے وضع کیا گیا ہو ۔ جیسے نِعْمَ الرَّجُلُ زَیْدٌ
(۱۰۶)حروف الجر: ھِيَ حُرُوْفٌ وُضِعَتْ لِإِفْضَاءِ الْفِعْلِ أَوْ شِبْہِہٖ أَوْ مَعْنَی الْفِعْلِ إِلٰی مَایَلِیْہِ نَحْوُ کَتَبْتُ بِالْقَلَمِ
ترجمہ:حروف جر وہ حروف ہیں جو فعل ، شبہ فعل یا معنی فعل کو اپنے مدخول تک پہنچانے کے لئے وضع کئے گئے ہوں ۔ جیسےکَتَبْتُ بِالْقَلَمِ