ترجمہ:تنوین وہ نونِ ساکن ہے جو کلمہ میں آخری حرکت کے بعد آتا ہے اور یہ فعل کی تاکید کے لئے نہیں لایا جاتا ۔ جیسے زَیْدٌ
وضاحت: زَیْدٌ کا تلفظ یوں ہے زَیْدُنْ اور اس کے آخر میں آنے والا نون تنوین کہلاتا ہے ۔
(۱۱۲)التنوین للتمکن: ھُوَ مَا یَدُلُّ عَلٰی أَنَّ الْاِسْمَ مُتَمَکِّنٌ فِيْ مُقْتَضَی الْاِسْمِیَّۃِ أَي اِئنَّہُ مُنْصَرِفٌ نَحْوُ زَیْدٌ وَرَجُلٌ
ترجمہ:تنوین ِ تمکن وہ تنوین ہے جو اس پر دلالت کرتی ہے کہ یہ اسم اسمیت کے تقاضے میں راسخ ہے یعنی منصرف ہے ۔ جیسے رَجُلٌ
(۱۱۳)التنوین للتنکیر: وَ ھُوَ مَا یَدُلُّ عَلٰی أَنَّ الْاِسْمَ نَکِرَۃٌ