ترجمہ:فعل لازم وہ فعل ہے جس کے مفہوم کا سمجھنا فاعل کے علاوہ کسی دوسرے متعلق پر موقوف نہ ہو۔ جیسے قَعَدَزَیْدٌ
(۱۰۲)الأفعال الناقصۃ: ھِيَ أَفْعَالٌ وُضِعَتْ لِتَقْرِیْرِ الْفَاعِلِ عِلٰی صِفَۃٍ غَیْرِ صِفَۃِ مَصْدَرِھَا نَحْوُ کَانَ زَیْدٌ قَائِمًا
ترجمہ:افعال ِ ناقصہ وہ افعال ہیں جو اپنے مصادر کی صفت کے علاوہ کسی دوسری صفت کواپنے فاعل کے لئے ثابت کرنے کیلئے وضع کئے گئے ہیں۔ جیسے کَانَ زَیْدٌ قَائِمًا
وضاحت: اس مثال میں کَانَ، صفتِ قیام کو اپنے فاعل زید کے لئے ثابت کررہا ہے جو اس کے مصدر کی صفت کے علاوہ ہے۔
(۱۰۳)أفعال المقاربۃ: ھِيَ أَفْعَالٌ ُوضِعَتْ لِلدَّلَالَۃِ عَلٰی