ترجمہ:جمع مذکر سالم وہ ہے جس کے آخر میں واؤ ماقبل مضموم اور نونِ مفتوحہ ..یا ..یاء ماقبل مکسور اور نونِ مفتوحہ بڑھا دیا گیا ہوتا کہ وہ اسم یا یہ زیادتی اس بات پر دلالت کرے کہ اس کے ساتھ اس سے زیادہ افراد ہیں ۔جیسے مُسْلِمِوْنَ مُسْلِمِیْنَ
(۹۱)جمع القلۃ: وَھُوَمَا یُطْلَقُ عَلَی الْعَشَرَۃِ فَمَا دُوْنَھَا نَحْوُ أَقْوَالٍ
ترجمہ:جمع قلت وہ ہے جس کا اطلاق دس یا اس سے کم افرد پر ہوتا ہے ۔ جیسے أَقْوَالٌ
(۹۲)المصدر: ھُوَ اِسْمٌ یَدُلُّ عَلَی اْلحَدَثِ فَقَطْ وَیُشْتَقُّ مِنْہُ الْأَفْعَالُ کَالضَّرْبِ