Brailvi Books

تعریفاتِ نَحویہ
36 - 45
(۸۵)المؤنث اللفظی: ھُوَ مَا بِخِلَافِہٖ کَظُلْمَۃٍ وَعَیْنٍ
ترجمہ:مؤنث ِلفظی وہ مؤنث ہے جو مؤنث حقیقی کے برعکس ہو (یعنی جس کے مقابلہ میں نرجاندار نہ ہو)۔ جیسے ظُلْمَۃٌ اور عَیْنٌ
(۸۶)المثنی: ھُوَاِسْمٌ أُلْحِقَ بِآخِرِہٖ أَلِفٌ أَوْ یَاءٌ مَفْتُوْحٌ مَا قَبْلَہَا وَنُوْنٌ مَکْسُوْرَۃٌ لِیَدُلَّ عَلٰی أَنَّ مَعَہ، اٰخَرَ مِثْلَہٗ نَحْوُ رَجُلَانِ وَرَجُلَیْنِ
ترجمہ:مثنی(تثنیہ )وہ اسم ہے جس کے آخر میں الف یایاء ماقبل مفتوح اور نونِ مکسورہ لاحق کردیا گیا ہو تاکہ وہ اسم اس بات پر دلالت کر ے کہ اس کے ساتھ اسی کے مثل ایک اور فردبھی ہے ۔ جیسے رَجُلَانِ
(۸۷)المجموع: اِسْمٌ دَلَّ عَلٰی آحَادٍ مَقْصُوْدَۃٍ بِحُرُوْفِ مُفْرَدِہٖ بِتَغَیُّرِ مَّا نحورِجَالٍ مِنْ رَجُلٍ
ترجمہ:جمع وہ ا سم ہے جسے واحد کے حروف میں معمولی تبدیلی کرکے بنایا جائے اور وہ اپنے واحد سے مقصود فر د کے تعدُّد پر دلالت کرے ۔ جیسے رَجُلٌ سے رِجَالٌ۔

وضاحت : اس مثال میں رِجَال کو رَجُلٌ سے بنایا گیا ہے اور یہ رجل کے مقصود ''مرد'' کی کثرت پر دلالت کررہا ہے ۔
(۸۸)الجمع المصحح: ھُوَ مَالَمْ فِیْہِ یَتَغَیَّرْ بِنَاءُ وَاحِدِہٖ نَحْوُ مُسْلِمُوْنَ
ترجمہ:جمع صحیح وہ جمع ہے جس میں اس کے واحد کی بناء تبدیل نہ ہو ۔ جیسے
Flag Counter