تعریفاتِ نَحویہ |
(۸۱)المؤنث القیاسی: مَا فِیْہِ عَلَامَۃُ التَّأْنِیْثِ لَفْظًا أَوْ تَقْدِیْرًا کَحُبْلٰی وَ زَیْنَبَ
ترجمہ:مؤنث قیاسی و ہ اسم ہے جس میں تانیث کی علامت لفظی یا تقدیری طور پر پائی جائے ۔ جیسے حُبْلٰی اور زَیْنَبُ
(۸۲) علامات التانیث: ثَلٰثٌ: اَلتَّاءُ کَطَلْحَۃَ وَالْأَلِفُ الْمَقْصُوْرَۃُ کَحُبْلٰی وَالْأَلِفُ الْمَمْدُوْدَۃُ کَحَمْرَاءَ
ترجمہ:علامات تانیث تین ہیں ، تا جیسے : طَلْحَۃ، الف مقصورہ جیسے :حُبْلٰی، الف ممدودہ جیسے :حَمْرَاءُ
(۸۳)المذکر: مَا لَا تُوْجَدُ فِیْہِ عَلَامَۃُ التَّأْنِیْثِ لَفْظًا أَوْ تَقْدِیْرًا نَحْوُخَالِدٍ عَلَمًا لِلْمُذَکَّرِ
ترجمہ:مذکر وہ اسم ہے جس میں تانیث کی علامت لفظی یا تقدیری طور پر نہ پائی جائے ۔جیسے خَالِدٌ جب کہ مذکر کا عَلم ہو ۔
(۸۴) والمؤنث الحقیقی: ھُوَ مَابِإِزَائِہٖ ذَکَرٌ مِنَ الْحَیَوَانِ کَاِمْرَأَۃٍ وَنَاقَۃٍ
ترجمہ:مؤنث حقیقی وہ مؤنث ہے جس کے مقابلہ میں نرجاندار ہو ۔ جیسے اِمْرَأَۃٌ اور نَاقَۃٌ