Brailvi Books

تعریفاتِ نَحویہ
28 - 45
زَیْدٌ وجَاءَ نِيْ الْقَوْمُ کُلُّھُمْ
ترجمہ:تاکید وہ تابع ہے جو متبوع کی طرف کسی شی کی نسبت کو پختہ کرنے پر دلالت کرتا ہے یا اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ حکم متبوع کے تمام افراد کو شامل ہے ۔نسبت میں پختہ کرنے کی مثال جَاءَ نِيْ زَیْدٌ زَیْدٌاورمتبوع کے تمام افراد کے لئے حکم کے عام ہونے پر دلالت کرنے کی مثال جَاءَ نِيْ الْقَوْمُ کُلُّھُم

وضاحت: نسبت میں پختہ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ تاکید اپنے متبوع کی طرف منسوب ہونے والے حکم میں پائے جانے والے وہمِ مجاز کو دُورکردیتا ہے۔ جیسے جَاءَ نِيْ زَیْدٌ زَیْدٌ۔ اس مثال میں دوسرے زَیْدٌنے پہلے زَیْدٌ سے وہمِ مجاز کو دور کردیا وہ اس طرح کہ سننے والاگمان کرسکتا تھا کہ خود زید نہ آیا ہوگابلکہ اس کا ایلچی یا اس کا خط یا اس کا غلام متکلم کے پاس آیا ہوگا اور متکلم نے آنے کے حکم کو مجاز ا زَیْدٌکی طرف منسوب کردیا تودوسرے لفظ ِ زَیْدٌ نے یہ ظاہر کردیا کہ یہاں پر نسبت مجازی نہیں بلکہ حقیقی ہے۔ جبکہ جَاءَ نِي الْقَوْمُ کُلُّھُم میں کُلُّھُماس بات پر دلالت کررہا ہے کہ آنے کا حکم قوم کے ہرفرد کے لئے ثابت ہے ۔
(۵۹) اَلتَّاکِیْدُ اللَفْظِی ٌّ : ھُوَ تَکْرِیْرُ اللَّفْظِ الْأَوَّلِ نَحْوُ 

جَاءَ نِي زَیْدٌ زَیْدٌ وَ جَاءَ جَاءَ زَیْدٌ وَإِنَّ إِنَّ زَیْدًا شَاعِرٌ
ترجمہ:تاکید لفظی سے مراد وہ تاکید ہے جو پہلے لفظ کی تکرار سے حاصل ہوتی ہے۔ جیسے جَاءَ جَاءَ زَیْدٌ اور إِنَّ إِنَّ زَیْدًا شَاعِرٌ
(۶۰) التاکید المَعْنَوِیُّ : مَا یَکُوْنُ بِأَلْفَاظٍ مَخْصُوْصَۃٍ مَعْدُوْدَۃٍ
Flag Counter