Brailvi Books

تعریفاتِ نَحویہ
27 - 45
وَیُسَمّٰی صِفَتًا أَیْضًا
ترجمہ:نعت وہ تابع ہے جو اپنے متبوع یا متبوع کے متعلق میں پائے جانے والے معنی پر دلالت کرے ، اسے صفت بھی کہا جاتا ہے ۔جیسے
جَاءَ نِیْ رَجُلٌ عَالِمٌ اور جَاءَ نِيْ رَجُلٌ عَالِمٌ أَبُوْہُ
وضاحت: پہلی مثال میں عَالِمٌ، رَجُلٌ (متبوع)میں پائے جانے والے وصف ِ علم پر دلالت کررہا ہے۔ اوردوسری مثال میں عَالِمٌ، رَجُلٌ کے متعلق أَبُوْہُ میں پائے جانے والے وصف ِ علم پر دلالت کررہا ہے۔
(۵۷) اَلْعَطْفُ بِالْحُرُوْفِ : تَابِعٌ یُنْسَبُ إِلَیْہِ مَانُسِبَ إِلٰی مَتْبُوْعِہٖ وَکِلَاھُمَا مَقْصُوْدَانِ بِتِلْکَ النِّسْبَۃِ وَیُسَمّٰی عَطْفَ النَّسَقِ نَحْوُ قَامَ زَیْدٌ وَعَمْرٌو
ترجمہ:عطف بالحروف وہ تابع ہے کہ اس کی طرف وہی کچھ منسوب ہوتا ہے جس کی نسبت اس کے متبوع کی طرف ہوتی ہے اور اس نسبت سے یہ دونوں مقصود ہوتے ہیں ، اسے عطف ِ نسق بھی کہا جاتا ہے۔ جیسے
قَامَ زَیْدٌ وَعَمْرٌو
وضاحت: اس مثال میں عَمْرٌومعطوف بالحرف ہے ۔ قَامَ فعل کی نسبت زَیْدٌ اور عَمْرٌو دونوں کی طرف کی گئی ہے اور اس نسبت سے یہ دونوں ہی مقصود ہیں ۔
(۵۸) اَلتَّاکِیْدُ : تَابِعٌ یَدُلُّ عَلٰی تَقْرِیْرِ الْمَتْبُوْعِ فِي مَانُسِبَ أَوْ عَلٰی شُمُوْلِ الْحُکْمِ لِکُلِّ فَرْدٍ مِنْ أَفْرَادِ الْمَتْبُوْعِ نَحْوُ جَاءَ نِيْ زَیْدٌ
Flag Counter